امیگریشن اینڈ پاسپورٹ دفتر رائیونڈ روڈ کو ڈیڑھ سال بعد آپریشنل کر دیا‘ انتظامیہ نے کام شروع کردیا

جمعرات 21 جون 2018 17:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) امیگریشن اینڈ پاسپورٹ دفتر رائیونڈ روڈ کو ڈیڑھ سال بعد آپریشنل کر دیا‘ پاسپورٹ انتظامیہ نے کام شروع کردیا‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ ایجنٹ مافیا کو دفتر میں داخلے کی اجازت نہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ریجنل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ دفتر سیاسی شخصیات کے درمیان سرد جنگ کی وجہ سے ڈیڑھ سال بعد کھولا گیا ہے رائیونڈ روڈ دفتر میں مانگا منڈی، سندر شریف، ٹھوکر نیاز بیگ، واپڈا ٹائون، ای ایم ای، بحریہ ٹائون، پی سی ایس آئی آر سمیت دیگر علاقوں کے شہری پاسپورٹ بنوا سکیں گے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ راشد ستار نے بتایا کہ ایجنٹ مافیا کو دفتر میں داخلے کی اجازت نہیں، شہری انتظامیہ کیساتھ تعاون کر کے مافیا کی حوصلہ شکنی کریں۔

متعلقہ عنوان :