Live Updates

موٹر سائیکل چلانے کیلئے بھی تجربے کی ضرورت ہوتی ہے کیا ملک چلانے کیلئے نہیں ، احسن اقبال

عمران خان نے کے پی کے میں یونیورسٹیاں کیوں نہ بنائیں، عمران خان کی مقبولیت سوشل میڈیا پر زیادہ ہے، عمران خان نوجوانوں کے چیمپین بنے پھرتے ہیں ، مسلم لیگ (ن) نے 10ہزار میگاواٹ بجلی بنائی اور معیشت کو بحال کیا سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 21 جون 2018 17:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے کے پی کے میں یونیورسٹیاں کیوں نہ بنائیں، موٹر سائیکل چلانے کیلئے بھی تجربے کی ضرورت ہوتی ہے کیا ملک کو چلانے کیلئے بھی تجربہ کی ضرورت نہیںہی عمران خان کی مقبولیت سوشل میڈیا پر زیادہ ہے، عمران خان نوجوانوں کے چیمپین بنے پھرتے ہیں ، مسلم لیگ (ن) نے 10ہزار میگاواٹ بجلی بنائی اور معیشت کو بحال کیا ۔

جمعرات کو نیوز کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے پورے بلوچستان میں یونیورسٹیاں بنائیں ، اس طرح گلگت بلتستان میں 4یونیورسٹیوں کے کیمپسز بنائے، جبکہ فاٹا اور آزاد کشمیر میں بھی ہم نے یونیورسٹیاں بنائیں، ہم نے اسلام آباد میں 4یونیورسٹیوں کے قیام کیلئے فنڈ فراہم کیے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کے پی کے میں یونیورسٹیاں کیوں نہ بنائیں، جبکہ پنجابمیںبے شمار یونیورسٹیاں بنائی گئیںہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بڑے بڑے پراجیکٹ مکمل کیے، انفراسٹرکچر مضبوط کیا، ہماری 5سال کی ترجیحات میں ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ بھی شامل تھا۔ توانائی اور لاجسٹک منصوبوں کے بعد اب صنعتی انقلاب ہمارا ہدف ہو گا۔ نیوائیرپورٹ اسلام آباد منصوبہ ہم نے دوبارہ زندہ کیا، سی پیک منصوبے کے تحت گوادر کو جدید ترین بندرگاہ بنایا جارہا ہے، اس وقت 45ارب ڈالر کے انفراسٹرکچر کے منصوبے زیر تکمیل ہیں، آج ملک میں لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے دور میں کل 18ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے شروع کیے گئے، مسلم لیگ (ن) نے 10ہزار میگاواٹ بجلی بنائی اور معیشت کو بحال کیا ۔2013سے قبل 14 سال تک ہم توانائی اور انفراسٹرکچر کی کمی کا شکار رہے۔ ہمارے دور میں لواری ٹنل منصوبہ مکمل ہوا۔ کیا عمران خان کو ووٹ دینا زرداری کو ووٹ دینا ہی موٹر سائیکل چلانے کیلئے بھی تجربے کی ضرورت ہوتی ہے کیا ملک کو چلانے کیلئے بھی تجربہ کی ضرورت نہیںہی ہر پارٹی کو اپنی کارکردگی پر بات کرنی چاہیے، عمران خان کی مقبولیت سوشل میڈیا پر زیادہ ہے، عمران خان نوجوانوں کے چیمپین بنے پھرتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات