زعیم قادری نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا
حمزہ شہبازشریف کے بوٹ پالش نہیں کرسکتا،لاہور تمہاری اور تمہارے باپ کی جاگیرنہیں ہے،میں سید ہوں،اولاد امام حسین ہوں،جان دے سکتا ہوں عزت نہیں دوں گا۔ناراض ن لیگی رہنماء زعیم قادری کی پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 21 جون 2018 17:44
(جاری ہے)
یہ باتیں اس لیے کررہا ہوں کہ یہ باتیں میں نے کبھی بھی نہیں کیں۔انہوں نے کہاکہ میرے والد نے ایوب خان، یحیٰ خان ، ضیاء الحق اور ذوالفقار بھٹو کی سول آمریت میں جیلیں کاٹیں۔
میں نے والد کے نقش قدم پرمسلم لیگ ن کے پلیٹ فورم سے سیاسی جدوجہد شروع کی۔مسلم لیگ ن کا ترجمان رہا،سیکرٹری اطلاعات بھی رہا۔جوآج عہدوں پربیٹھے ہیں وہ ہمیں تب بے وقوف کہتے تھے۔کہ تم کس دیوار کے ساتھ ٹکر مار رہے ہو۔لیکن 2002ء کے الیکشن میں محترمہ کلثوم نواز اور نوازشریف کا کورنگ امیدوار تھا۔لیکن میری جگہ کچھ اور لوگوں کوآگے کردیا گیا۔پانچ سال پابند سلاسل بھی رہا۔شہبازشریف نے 2008ء کے شروع میں فون پربتایا کہ صدرکو تمہاری شکل پسند نہیں اس لیے جنرل سیکرٹری کا عہدہ چھوڑ دو۔میں نے کوئی دوسرا سوال نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ پچھلے دس برس میں وہ لوگ جوپارٹی میں نہیں تھے ان کووزراء بنایا گیا۔لیکن انہوں نے پارٹی کودفاع نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے روزپانچ گھنٹے ٹی وی پراپنی سیاست اور جماعت کودفاع کیا۔لوگوں سے برابھلا سنا لیکن کبھی اس بات کاذکر نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ میں حمزہ شہبازشریف کے بوٹ پالش نہیں کرسکتا۔میں سید ہوں۔اولاد امام حسین ہوں۔جان دے سکتا ہوں عزت نہیں دوں گا۔لاہور تمہاری اور تمہارے باپ کی جاگیرنہیں ہے۔تمہیں سیاست کرکے دکھاؤں گا۔انہوں نے کہاکہ میں تمہاری نوکری نہیں کروں گا۔میں نوکری عوام کی کروں گا۔تم اپنے لاڈلوں ،بوٹ پالشیوں اور مالشیوں کولاؤ۔میرا الیکشن تمہارے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹکٹ کی بات نہیں ہے۔بس آج میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ جانتے ہیں کہ آپ دس سالوں میں کسی سے بھی نہیں ملے تھے۔میں پنجاب کے ورکرزکے پاس جاؤں گا۔اور آپ کیخلاف جنگ لڑوں گا۔میں پچھلے دس سالوں میں میرا کیا حال تھا یہ بھی بتادوں گا۔انہوں نے کہا کہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلا ن کرتا ہوں۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی پشاور پہنچ گئے، امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت دیدی
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپے99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
قرآن نذر آتش کرنے والا عراقی سویڈن کے رویے سے مایوس
-
وزیرمملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے پاکستان سافٹویئر ہاوسز ایسوسی ایشن کے اعلی سطح وفد کی ملاقات
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت دیدی
-
سوشل میڈیا پر سب سے بڑا چیلنج جعلی خبریں ہیں، وفاقی وزیراطلاعات
-
پاکستان دہشت گردوں، سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے پرعزم ہے، دفترخارجہ
-
یحیی السنورجہاں بھی ہے، ہم زندہ یا مردہ اس تک پہنچیں گے،اسرائیل
-
پرویز الٰہی پمز ہسپتال میں زیر علاج ،گزشتہ رات سے پسلیوں میں درد کی شکایت
-
سوشل میڈیا پر سب سے بڑا چیلنج جعلی خبریں ہیں، وزیر اطلاعات
-
فرانس: حجاب کے تنازعے پر طالبہ کے خلاف مقدمہ چلانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.