ْڈاکٹر شہزاد وسیم کی قائم مقام چینی سفیر سے ملاقات‘ باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہٴ خیال

جمعرات جون 17:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری برائے امور خارجہ ڈاکٹر شہزاد وسیم کی قائم مقام چینی سفیر ژاؤلی جیان سے ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہٴ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری برائے اُمور خارجہ ڈاکٹر شہزاد وسیم نے جمعرات کے روز چینی سفارت خانے میں قائم مقام چینی سفیر ژاؤلی جیان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف اورچین کی کمیونسٹ پارٹی کے درمیان موجود دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پربھی اتفاق کیا گیا۔