نازیبا گفتگو پر امینا خان کے بعد ریحام خان کا شیخ رشید کو کرارا جواب

اس شخص کو سپریم کورٹ کی جانب سے صادق اور امین کی حیثیت دے دی گئی ہے ،ْریحام خان کا ٹوئٹ

جمعرات جون 18:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو نازیبا گفتگو پر شدید تنقیدکا نشانہ بنایا ۔۔ریحام خان نے ان کے انٹرویو کی ویڈیو کلپ ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس شخص کو سپریم کورٹ کی جانب سے صادق اور امین کی حیثیت دے دی گئی ہے۔۔ریحام خان نے ٹوئٹ میں سوال کیا کہ کیا سپریم کورٹ اس معاملے کا نوٹس لے گی انہوں نے درخواست کی کہ پاکستان سے اس گند کو ختم کیا جائے ،ْعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اپنی گفتگو اور حاضر جوابی کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں اور اسی وجہ سے ہی شاید وہ آئے روز ٹی وی اسکرین پر نظر آتے ہیں۔

شیخ رشید نے گزشتہ ہفتے پاکستان کے نجی ٹی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان سمیت فلم انڈسٹری کے خلاف نازیبا گفتگو کی تھی۔

(جاری ہے)

ریحام خان کی شائع ہونے والی کتاب سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں شیخ رشید نے نازیبا گفتگو کرتے ہوئے انہیں ایک ہزار طوائفوں سے بھی بدتر قرار دیا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جس دن عمران خان نے ریحام خان سے شادی کی تھی ،ْانہوں نے اسی دن ہی سر پکڑ کر پی ٹی آئی چیئرمین کو مستقبل کے خطرات سے آگاہ کردیا تھا۔پروگرام کے دوران شیخ رشید نے جارحانہ گفتگو کو آگے بڑھاتے ہوئے پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے بھی ناشائستہ زبان استعمال کی۔