پاکستان ماضی میں قدرتی آفات کے دوران ہمسایہ اور دوست ممالک کی طرف سے مہیا کی گئی امداد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے

ْچیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات کا کتابچہ کی تقریب رونمائی سے خطاب

جمعرات 21 جون 2018 18:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات کہا ہے کہ پاکستان ماضی میں قدرتی آفات کے دوران ہمسایہ اور دوست ممالک کی طرف سے مہیا کی گئی امداد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دوست ممالک نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے جس پر پوری قوم ان ممالک کے عوام کے شکرگزار ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دوست ممالک کی طرف سے قدرتی آفات کے دوران مہیا کی جانے والی امداد کے حوالہ سے رہنما اصول کے کتابچہ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ آج پاکستان آفات و ہنگامی صورتحال کے تناطر میں 2005ء اور 2010ء کے مقابلہ میں بہتر پوزیشن پر کھڑا ہے مگر اس کے باوجود یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ دنیا کا کوئی بھی ملک وہ کتنا ہی ترقی یافتہ کیوں نہ ہو قدرتی و ناگہانی آفات کا تن تنہا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسی حقیقت اور ماضی کے تجربات کو مدِنظر رکھتے ہوئے یہ محسوس کیا جا رہا تھا اور دوست ممالک کی طرف سے مہیا کی جانے والی امداد کے حوالہ سے قومی سطح پر جامع رہنما اصول وضع کئے جائیںتاکہ آفات کے دوران دستیاب وسائل کو منصفانہ اور مؤثر انداز میں تقسیم کیا جا سکے۔ این ڈی ایم اے کو اس کتابچہ کو تدوین میں آسٹریلین ہائی کمشن اور ایشیئن ڈیزاسٹر پریپرڈنس سنٹر (اے ڈی پی سی) کا تعاون حاصل رہا جبکہ تمام سرکاری محکمہ جات اور متعلقہ اداروں سے بھی اس سلسلہ میں آراء طلب کی گئیں اور مفید تجاویز کو کتابچہ کا حصہ بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :