دریا میں ڈوبنے والے نوجوان کی نعش 3روز بعد برآمد

جمعرات جون 18:20

سرگودھا۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) دریائے جہلم میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے 24سالہ نوجوان افتخار احمد کی نعش تین یوم بعد دریا سے مل گئی، متوفی کی نعش جب تحصیل ساہی وال کے گائوں گلبانہ پہنچی تو کہرام مچ گیا، مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ، واضح رہے کہ افتخار اپنے بہنوئی امجد سعید اور بہن رابعہ کے ہمراہ دریائے جہلم کنارے پھسل کر ڈوب گئے تھے جبکہ امجد سعید اور رابعہ کو زندہ بچالیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :