پنجاب حکومت چھوٹی صنعتوں کے فروغ کیلئے صنعتکاروں کو متعدد مراعات دے رہی ہے، نگران وزیر کامرس

جمعرات 21 جون 2018 18:20

ساہیوال۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) نگران صوبائی وزیر انڈسٹریز اینڈ کامرس انجم نثار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت چھوٹی صنعتوں کے فروغ کیلئے صنعتکاروں کو متعدد مراعات دے رہی ہے جن میں صوبہ بھر میں سمال انڈسٹریز سٹیٹس کا قیام بھی شامل ہے تا کہ صنعتی ترقی کی رفتار تیز ہو اور نوجوانوں کو مقامی سطح پر روز گار کے مواقع دستیاب ہو سکیں، انہوںنے یہ بات ساہیوال چیمبر کے سابق صدر چوہدری محمد حسین زاہد سے ایک خصوصی ملاقات میں کہی ،انہوں نے ساہیوال میں سمال انڈسٹریز کے فروغ میں صوبائی حکومت کے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ صنعت کاروں اور تاجروں کو در پیش کاروباری مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا تا کہ کاروبار کیلئے بہتر ماحول مل سکے،چوہدری محمد حسین زاہد نے صوبائی وزیر انجم نثار کو ساہیوال کے صنعت کاروں کو در پیش مسائل سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ صنعت کاروں کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو پور ا کرنے کیلئے سمال انڈسٹریز سٹیٹ فیز 2جلد شروع کیا جائے اور ادارے کا ساہیوا ل میں زونل آفس قائم کیا جائے تا کہ پورے ڈویژن کے سینکڑوں صنعت کاروں کو در پیش مسائل مقامی سطح پر حل ہوں،انہو ںنے مقامی مصنوعات کی بہتر مارکیٹنگ کیلئے انڈسٹریل ڈسپلے سنٹر کے قیام کا بھی مطالبہ کیا جہاں صنعت کاراپنی تیار کردہ مصنوعات کی نمائش کر سکیں ،صوبائی وزیر نے ساہیوال کے دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت ا ن مسائل کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کرے گی تا کہ ساہیوال ڈویژن میں صنعتی ترقی کی رفتار تیز کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :