ضلع بھر میں تحریک انصاف کلین سویپ کریگی ،ملک فیصل

جمعرات جون 18:20

ساہیوال۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) تحریک انصاف کے امید وارحلقہ پی پی 198ملک فیصل جلال ڈھکو نے کہا ہے کہ ضلع ساہیوال میں تحریک انصاف کلین سویپ کریگی اور اگلے وزیر اعظم عمران خان ہونگے ،،پاکستان تحریک انصاف عوامی امنگوں پر پورا اترے گی اور وہی ملک کو صحیح معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی ،حلقہ پی پی 198ہمارا گھر اور ہماری پہچان ہے او راس پہچان پر ہمیشہ فخر کیا ہے ، عوام کے دیر پا مسائل کا حل ہی ہماری سیاسی سوچ ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمبر دار 102/9-Lرائے عاشق حسین کھرل کے ڈیرہ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر رائے مرید احمد‘رائے کاشف ندیم ‘رائے اجمل نمبردار ‘افضال خان بلوچ ‘نذیر احمد بلوچ‘حاجی اللہ دتہ اور حاجی یاسین کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی ،اس موقع پر رائے عاشق حسین نمبر دار نے فیصل جلال ڈھکو کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ۔