کیری ڈبہ کا موٹرسائیکل سے تصادم ،نوجوا ن جاں بحق ،بہنیںزخمی

جمعرات جون 18:20

ساہیوال۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) تیزرفتار کیری ڈبہ کا موٹرسائیکل سے تصادم کے نتیجہ میںنوجوا ن جاں بحق جبکہ بہنیں شدیدزخمی ہو گئیں، تفصیلات کے مطابق بائی پاس پاکپتن روڈ پرتیزرفتارکیری ڈبہ نمبری 8508/LED کے ڈرائیور نے غفلت اورلاپرواہی سے چلاتے ہوئے ایک موٹرسائیکل سوارکوٹکردے ماری جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوارعمرفاروق اوراس کی بہنیں شدیدزخمی ہوگئیں اورشدیدزخمی حالت میں عمرفاروق کو ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پروہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ غلہ منڈی نے ڈرائیور ندیم شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔