نامعلوم خاتون کو تیزدھارآلہ سے قتل کر دیا گیا

جمعرات 21 جون 2018 18:20

ساہیوال۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) نامعلوم ملزمان نے نامعلوم خاتون کو تیزدھارآلہ سے قتل کرکے نعش برکت ٹائون میں پھینک دی، تفصیلات کے مطابق برکت ٹائون میں ایک نامعلوم خاتون کی نعش ملی ہے جس کی اطلاع ماسٹرجعفر نے پولیس کو دی جسے نامعلوم ملزمان نے تیزدھارآلہ سے قتل کیاہے، پولیس نے اطلاع ملنے پر نعش قبضہ میں لیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی ہے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :