ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہری موبائل فون ‘ نقدی و دیگر سامان سے محروم

جمعرات 21 جون 2018 18:20

ساہیوال۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری موبائل فون ‘ نقدی ‘طلائی زیورات اور 2موٹرسائیکلوں سے محروم ہو گئے، تفصیل کے مطابق ڈکیتی کی واردات 52/5-Lمیں دن کے وقت ہوئی یہاں 4نامعلوم ملزمان نے منظور الرحمن کے گھر پر دستک دی اور گیس کا بل چیک کرنے کے بہانے دروازہ کھلوا کر زبردستی گھرکے اندر داخل ہو گئے اور گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر میں سے نقدی ‘موبائل فون اورطلائی زیورات وغیرہ لے کر فرارہو گئے جبکہ چوری کی وارداتوں میںطارق بن زیاد کالونی میں نامعلوم ملزمان نے توقیر فضل کی موٹرسائیکل نمبری 5914/SLMمالیتی 108000گھر کے باہر سے ‘ریلوے روڈ پر نامعلوم ملزمان نے نعمان خان کی موٹرسائیکل نمبری 9646/KTمالیتی 40ہزار دکان کے باہر سے اور سرکی بازار میں نامعلوم ملزمان نے عرفان علی کی جیب سے نقدی ‘موبائل فون وغیرہ مالیتی 80ہزار روپے چرالیا ، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :