موبائل ٹریننگ سکول بس دیہاتوں میں آگاہی پروگرام منعقد کر رہی ہے،ڈائریکٹر لائیوسٹاک

جمعرات 21 جون 2018 18:20

چیچہ وطنی۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر غلام مصطفی چوہدری نے کہا ہے کہ موبائل ٹریننگ سکول بس ساہیوال ڈویژن کے تینوں اضلاع ساہیوال ،اوکاڑہ اور پاکپتن کے دور دراز دیہاتوں میں آگاہی پروگرام منعقد کر رہی ہے جس کا مقصد کسانوں کو جانوروں سے دودھ کی زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کر نے کیلئے مفید معلومات فراہم کرنا ہے ،اس سلسلے میں ضلع اوکاڑہ تحصیل رینالہ خورد کے مختلف علاقوں میں ٹریننگ سیشنز منعقد کئے گئے جن میں چوچک ،کوہلہ بامہ ،نول پلاٹ ،Kپلاٹ کے علاقے شامل ہیں ،ان ٹریننگ سیشنز میں علاقہ کے فارمرز نے بھر پور شرکت کی ،ڈاکٹر اسامہ انچارج ٹریننگ سکول نے کہا کہ جانوروں کو صاف ستھری خوراک ،منرل مکسچر کا روزانہ استعمال ،نمک اور ونڈا کے ساتھ صاف پانی فراہم کر کے ہم دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :