جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی میں09ملزمان گرفتار ۔پولیس

جمعرات جون 18:20

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 09ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ و منشیات بر آمد کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ نصیر آباد پولیس نے دانش سے 02عدد بوتل شراب،،تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے طارق سے 20لیٹر کھلی شراب،،تھانہ پیرودھائی پولیس نے ماجد سے 01عدد پستول 30بور معہ 03روند،،تھانہ وارث خان پولیس نے عادل سے 01عدد پستول 30بور معہ 02روند،،تھانہ بنی پولیس نے شیرافگن سے 01عدد پستول 30بور معہ 06روند،،تھانہ نیوٹائون پولیس نے نعمان سے 01عدد پستول 30بور معہ 02روند، تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے نجم الدین 01عدد ریوالور 32بورجبکہ تھانہ روات پولیس نے مشتاق سے 128پتنگیں،،تھانہ کلرسیداں پولیس نے مدثر سے 177پتنگیں معہ 39چرخیاںبرآمد کر کے ملزما ن کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :