حریم فاروق، عثمان خالد بٹ ، عدنان صدیقی اور شہزاد رائے کی کینیڈا میں منعقدہ فیسٹیول میں شرکت مداحوں کی خوب پذیرائی

جمعرات جون 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) حریم فاروق ، عثمان خالدبٹ، عدنان صدیقی اور شہزاد رائے کاعید کے مو قع پرکینیڈا کا دورہ، مسزساوگا ہلال فوڈ فیسٹیول میں پرفارمنس دے کر شائقین کو جھومنے پر مجبور کردیا۔ آئی ایچ اے انٹرٹینمنٹ نیAnother Hit Inc.اور Universal Promotions Arrayedکے اشتراک سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹومیں واقع مسز ساوگا اسکوائر پر واقع ہلال فوڈ فیسٹیول میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

فیسٹیول میں معروف گلوکار شہزاد رائے نے حریم فاروق، عثمان خالد بٹ کے ساتھ اپنی آواز کا جادو جگاکر شائقین کو جھومنے پر مجبور کردیا،اس موقع پر شائقین کی بڑی تعداد نے پاکستانی فنکاروں کو اپنے حلقے میں لے لیا، اور مداحوں نے اپنے پسندیدہ فنکاروں کیساتھ خوب سیلفیاں بھی بنوائیں۔یاد رہے کہ 2روزہ فیسٹیول میں 27ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ آئی ایچ اے انٹرٹینمنٹ پاکستان کا ایک ایسا ادارہ ہے جو نہ صرف پاکستان میں بلکہ بین الاقوامی دنیا میں بھی پاکستانی ثقافت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہاہے۔

متعلقہ عنوان :