سرکاری ملازم5جولائی تک متعلقہ رٹرننگ آفیسرسے پوسٹل بیلٹ پیپردرخواست کے ذریعے حاصل کرسکتے ہیں،ضلعی الیکشن کمشنر

جمعرات جون 18:30

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) پوسٹل بیلٹ پیپر 5جولائی تک دوردراز علاقوں میں ہوکر سرکاری ملازم متعلقہ رٹرننگ آفیسرسے درخواست کے ذریعے حاصل کرسکتے ہیں یہ بات ضلع الیکشن کمشنر جیکب آباد پرویزاحمدکلوڑ نے صحافیوںکو بتائی انہوںنے کہاکہ الیکشن ڈیوٹی کرنے والا عملہ اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے متعلقہ رٹرننگ افسرکو 10جولائی سے پہلے پوسٹل بیلٹ پیپر حاصل کرنے کے لیے درخواست دے انہوںنے کہاکہ ووٹ قو می فریضہ ہے اس کاضروراستعمال کریں ۔