جامعہ بنوریہ عالمیہ کا طلباء وعوام الناس کی سہولت کیلئے جیم خانے کا قیام

جمعرات 21 جون 2018 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ کا طلباء وعوام الناس کیلئے جیم خانے کا قیام ،افتتاحی تقریب بعد نماز جمعہ 3:00 بجے بنوریہ ریسٹورنٹ سائٹ ایریا میں ہوگی،قومی ہیرو اور معروف کرکیٹر یونس خان تقریب کے مہمان خصوصی جبکہ تقریب جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم سمیت مختلف سیاسی وسماجی شخصیات سمیت علماء کرام شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

جامعہ بنوریہ عالمیہ کے ترجمان کے مطابق بین الاقوامی دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ نے عوام الناس ، علماء کرام اور طلبہ کی سہولت کیلئے جیم خانہ قیام عمل میں لایا ، جس کی افتتاحی تقریب آج 22جون بعد نماز جمعہ 3:00بجے بنوریہ ریسٹورنٹ نزد سائٹ تھانہ میں منعقد کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :