سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت ،عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرلیا

جمعرات جون 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت ،،عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔جمعرات کو لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف درخواست کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی جہاں لاپتہ خالد حسین کی اہلیہ کمرے عدالت میں رو رو کے بے ہوش ہوگئی۔

(جاری ہے)

شہری خالد کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ میرے شوہر کو 19 جولائی 2017 میں اغوا کیا گیا مگر اس کا کوئی پتا نہیں، اب میرے بچوں کا کیا ہوگا،،چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو میں خود دیکھوں کا،2 سے 4 دن میں پتا چل جائے گا،ہم نے قانون نافذکرنے اداروں سے جواب طلب کیا ہے جواب آنے تک انتظار کریں،،عدالت نے فریقین سے رپورٹ طلب کرلی