بلوچستان میں اپیلیٹ ٹربیونل میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں کی سماعت جاری

پیپلز پارٹی کے رہنما صادق عمرانی سمیت چار امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور

جمعرات 21 جون 2018 18:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) بلوچستان میں اپیلیٹ ٹربیونل میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں کی سماعت جاری ہے،پیپلز پارٹی کے رہنما صادق عمرانی سمیت چار امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور،ٹربیونل نے انہیں انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اعجاز سواتی پر مشتمل دو اپیلیٹ ٹریبونلز کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کر رہے ہیں ،پی بی 11 نصیر آباد سے رہنما پیپلز پارٹی صادق عمرانی کے کاغزات منظور کرتے ہوئے انہیں انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار دے دیا ، ریٹرننگ آفیسر نے پی بی 11 میں صادق عمرانی کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے تھے،،پی بی 41 واشک سے بی این پی مینگل کے امیدوار ظاہر بلوچ کے کاغذات نامزدگی منظور کرتے ہوئے انہیں انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار دے دیا، ٹریبونل نے پی بی 11 نصیر آباد ون سے آزاد امیدوار عارف ابڑو کوبھی الیکشن کیلئے اہل قرار دے دیا،الیکشن ٹریبونل نے پی بی 11 نصیر آباد 1 سے آزاد امیدوار میر مجتبی مراد ابڑو کا نام بھی امیدواروں کی فہرست میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔