نارووال‘بیٹوں نے جائیداد کے تنازعہ پر باپ کو گولیاں مار کر قتل کر دیا
جمعرات 21 جون 2018 18:30
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر کے مطابق گنج حسین آباد کا رہائشی60سالہ عبدالرشید جس نے موضع دائب میں آٹا چکی مشین لگائی ہوئی تھی اس کا اپنے دو بیٹوں کے ساتھ پانچ مرلہ جائیدار کا تنازعہ تھا اہل خانہ کی جانب سے درج کروائی گئی درخواست کے مطابق مقتول عبدالرشید کے پانچ بیٹے تھے اور دو بیٹوں کے ساتھ پچھلے کئی ماہ سے جائیداد کی تقسیم کا تنازعہ چل رہا تھا عبدالرشید کی بیوی کے مطابق چند ماہ قبل بھی ان بیٹوں کے اپنے باپ پر قاتلانہ حملہ کیا تھا گذشتہ روز عبدالرشید حسب معمول شام کے بعد موضع دائب سے واپس گھر آرہا تھا کہ موضع ماہیانوالہ روڈ پر پہلے سے گھات لگائے اس کے بیٹے آصف،کاشف سمیت چار افراد نے اپنے باپ پر فائرنگ کر دی جس سے وہ زخمی ہو کر سڑک پر گر گیا عبدالرشید کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ سر پر لگنے والی گولی کی وجہ سے جانبر نہیں سکا اور جان بحق ہوگیا تھانہ صدر نے عبدالرشید کی بیوی حفظان بی بی کی مدعیت میں تین نامزد اور ایک نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی،جبکہ دوسرا واقعہ تھانہ سٹی کی حدود موضع رنسیوال پھاٹک پر پیش آیا جہاں پر موضع کوٹ سلکھن کارہائشی 45سالہ امجد علی اور موضع کلاس گورایہ کا رہائشی فلک شیر ایک دکان پر قلعی کرنے کا کام کرتے تھے پولیس کے مطابق دونوں میں معمولی بات پر جھگڑا ہوا اور ایک دوسرے سے ہاتھا پائی بھی ہوئی امجد علی جو پہلے بیمار تھا اور اس کا آپریشن ہوا تھا گھر واپس جاکر طبیعت خراب ہونے پر اہل خانہ اس کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لے گئے جہاں پر وہ بھی جانبر نہ ہوسکا اور زندگی کی بازی ہار گیا،امجد علی کی درخواست پر تھانہ سٹی نارووال نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا اور ملزم امجد علی کو بھی اپنی حراست میں لے لیا۔
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.