ایل ڈی اے کے پانچ ملازمین کو گریڈ 17میں ترقی دے دی گئی

جمعرات 21 جون 2018 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل (ہیڈکوارٹرز)سمیعہ سلیم کی زیر صدارت منعقدہ محکمانہ پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں پانچ اہلکاروں کو گریڈ17 میں ترقی دے دی گئی ۔

(جاری ہے)

گریڈ16میں کام کرنے والے سب انجینئرامجد نذیر کو گریڈ 17میں بطورریگولر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ ترقی دی گئی ۔اس کے علاوہ کمپیوٹر افسر گریڈ 16 کے عہدے پر کام کرنے والے چارافسروں عثمان افضل‘عثمان گلریز‘فیاض احمد اورمحمد علیم کوایکٹنگ چارج کی بنیاد پر بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی گریڈ17 ترقی دے دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :