پاک بھارت میچ میں جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہ جیتے گی، ہاکی لیگ اور لوکل ٹورنامنٹس کے انعقاد پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، چیمپئنز ٹرافی کو ختم کرنا افسوس ناک ہے، شہناز شیخ
جمعرات 21 جون 2018 18:50
(جاری ہے)
ماڈرن ہاکی میں گول کیپر کا کردار بہت اہم ہوتا ہے، اس کے علاوہ پنلٹی کارنر بھی انتہائی اہم ہے، دونوں شعبوں میں پاکستان کو غیر معمولی کارکردگی دکھانا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ میری کوچنگ میں 16 سال بعد پاکستان نے 2014 کے ایڈیشن میں فائنل تک رسائی حاصل کی، بھارت کو اس کی سرزمین پر شکست دی۔ شہناز شیخ نے کہا کہ فیڈریشن کی طرف سے یہ بیان افسوس ناک ہے کہ چیمپئنز ٹرافی ایشین گیمز کی تیاری کیلئے ہے، انٹرنیشنل ایونٹس تیاری کیلئے نہیں ہوتے بلکہ ان ٹورنامنٹس میں بھرپور تیاری کے ساتھ شرکت کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منفی بیانات سے کھلاڑیوں کا بھی مورال ڈائون ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کے ایشین گیمز اولمپک گیمز کی کوالیفکیشن کیلئے بڑا ٹورنامنٹ ہے۔ ہاکی کی بہتری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سکول اور کالج میں ہاکی بالکل ختم ہو گئی ہے، فیڈریشن نے بھی لوکل ٹورنامنٹس کے بجائے اپنی تمام تر توجہ انٹرنیشنل ایونٹس پر رکھی ہوئی ہے جس کی وجہ سے نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آرہا۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی کی بہتری کیلئے فیڈریشن کو غیر معمولی اقدامات کرنا ہوں گے۔ قومی سطح پر کم از کم 6 اکیڈیمز بنائی جائیں جنہیں میرٹ کی بنیاد پر چلایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہاکی لیگ کا انعقاد ناگزیر ہے، فیڈریشن کو چاہئے کہ وہ جلد از جلد ہاکی لیگ کا انعقاد کرے، اگر پاکستان میں ہاکی لیگ شروع ہو جاتی ہے تو اس سے گراس روٹ لیول پر بہت فائدہ ہوگا، نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، نوجوان کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل پلیئرز کے ساتھ کھیلنے اور سیکھنے کا موقع ملے گا۔ شہناز شیخ نے کہا کہ بھارتی لابی کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی کو ختم کیا جا رہا ہے جو کہ افسوس ناک ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے چاروں بڑے ایونٹس ورلڈ کپ، چیمپئنز ٹرافی، جونیئر ورلڈ کپ اور ایشیا کپ متعارف کرائے اور چاروں افتتاحی ٹورنامنٹ پاکستان نے جیتے جو کہ ورلڈ ریکارڈ ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ہاکی اس وقت مشکلات کا شکار ہے، مدد کے بجائے انتقامی کاروائیاں کی جار رہی ہیں، یہ قوم اور ہاکی فیڈریشن کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان منفی ہتھکنڈوں سے پاکستان میں ہاکی کو ختم نہیں کیا جا سکتا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پنڈی سٹیڈیم میں بارش، بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر سوال اٹھا دیا
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.