گنج چوک کے مکین پانی کے بوندبوند کو ترس گئے

جمعرات جون 18:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) پشاورکے علاقہ گنج چوک میں عوام بوندبوند پانی کوترس گئے‘ علاقے میں ٹیوب کی خرابی کے باعث خواتین،بچے اوربوڑھے حضرات قریبی علاقوں اور مساجد سے برتنوں میںپانی لانے پرمجبورہیں ۔

(جاری ہے)

اہالیان علاقہ کے مطابق علاقہ گنج کاٹیوب ویل عیدالفطرکے موقع پرخراب ہوا تاہم علاقہ دودن بعد ٹیوب ویل کی مرمت کی گئی جوکہ ایک مرتبہ پھرخراب ہوچکاہے جس کی وجہ سے پانی ناپیدہوچکاہے اور علاقہ مکین خصوصاًخاتون خانہ کوکھاناپکانے میں شدیدمشکلات کاسامناہے جبکہ مساجد میں نمازیوں کیلئے بھی پانی دستیاب نہیں دوسری جانب عوامی نمائندے اورانتخابی امیدوارالیکشن کی چکاچوندمیں اتنے مصروف ہیں کہ انہیں عوام مسائل سے کوئی سروکار نہیں علاقہ معززین نے مقتدرحکام سے مطالبہ کیاکہ خداراہماری حالت ر حم کھاکرپانی کا مسئلہ حل کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :