جسٹس (ر) دوست محمد خان نے اُردو ادب کے عظیم مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار

جمعرات جون 18:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد خان نے اُردو ادب کے عظیم مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہاکہ مشتاق احمد یوسفی نے مزاح نگاری کو جوجدت بخشی ہے اس کی اُردو ادب میں مثال نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے مرحوم کی مغفرت کی دُعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور دُعا کی کہ الله تعالیٰ مرحوم کو جوارحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے ۔

دریں اثناء وزیراعلیٰ نے بالاکوٹ ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دُکھ کا اظہار کیا ہے اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا اور دُعا کی الله تعالیٰ مرحومین کو جواررحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے ۔

متعلقہ عنوان :