POنے یورپ میں اپنا بنیادی فائنڈ ایکس اسمارٹ فون متعارف کرادیا

جمعرات 21 جون 2018 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) صف اول کے گلوبل اسمارٹ فون برانڈ اوپو (OPPO) نے پیرس کے Louvre میوزیم میں اوپو فائنڈ ایکس اسمارٹ فون متعارف کرادیا۔ فائنڈ ایکس (Find X)اوپو کا فلیگ شپ اسمارٹ فون ہے جو ماہرانہ ڈیزائن اور جدت انگیز ٹیکنالوجیز سے آراستہ ہے۔ کمپنی کی جانب سے اسے متعارف کرانے سے مستقبل کے اسمارٹ فون کی تیاری کے لئے مسلسل اپنی جدت سامنے لانے کا اظہار ہوتا ہے۔

یہ جنوبی ایشیاء میں جلد متعارف کرایا جائے گا۔ اوپو نے فائنڈ ایکس کی لانچ کے موقع پر آٹو موبائل لامبورگینی کے ساتھ اہم شراکت داری کا بھی اعلان کیا ہے۔ یہ کسی بھی صف اول کے اسمارٹ فون برانڈ اور اعلیٰ معیار کے سوپر کار برانڈ کے درمیان پہلی خصوصی اسٹریٹجک پارٹنرشپ ہے۔

(جاری ہے)

اس تقریب میں اوپو فائنڈ ایکس کا آٹو موبائل لامبورگینی ایڈیشن بھی پیش کیا گیا۔

تقریب کے دوران اوپو نے باقاعدہ طور پر یوروپین مارکیٹ میں داخلے کے ساتھ اوپو کی بیرون ملک موجودگی میں وسعت لانے کا بھی اعلان کیا۔ فرانس، اٹلی، اسپین اور نیدرلینڈ پہلی چار یوروپین مارکیٹس ہیں جہاں اوپو کی مصنوعات پیش کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ کوالکم اسنیپ ڈریگن 845 موبائل پلیٹ فارم سے چلنے کے ساتھ اوپو فائنڈ ایکس میں 6.42 انچ پانورامک آرک اسکرین مزین اور صف اول کی انڈسٹری اسکرین ریشو 93.8 فیصد اور فرنٹ و بیک پر فل اسٹیلتھ 3Dکیمروں کے فیچرز سے آراستہ ہے۔

اس میں اسٹیلتھ 3Dکیمرا میں سلائیڈنگ اسٹرکچر ہے جو فون کو ہاتھ میں رکھنے اور استعمال کرنے کے لئے قدرتی اور بہترین ڈیزائن سے مزین ہے۔ اس کے ساتھ اوپو فائنڈ ایکس میں 16 میگا پکسل اور 20 میگا پکسل کے ڈوئل کیمرے ہیں اور کلر او ایس 5.1 اے آئی انٹیوٹو سسٹم ہے۔ فائنڈ ایکس کے فیچرز میں اوپو کی او فیس (O-Face) کے نام سے فیشل ریکاگنیشن ٹیکنالوجی ہے جو چہرے کی شناخت کیلئے اسٹرکچرڈ لائٹ استعمال کرتی ہے۔

یہ ٹیکنالوجی فنگرپرنٹ سیکورٹی کے مقابلے میں 20 گنا زیادہ محفوظ ہے اور موبائل پیمنٹس کے لئے بھی کارآمد ہے۔ اس ضمن میں اوپو اور علی بابا کے درمیان شراکت داری کے نتیجے میں فائنڈ ایکس پر مالی ٹرانزایکشنز کے لئے علی پے پیمنٹ (Alipay payment) دستیاب ہے۔ اوپو کی او فیس ٹیکنالوجی سوشل اور چیٹ ایپلی کیشنز کے لئے اعلیٰ سطح کی فوٹو ایڈیٹنگ اور ایموجی 3ڈی فیشل ایکسپریشن کے ساتھ حقیقی زندگی جیسی اور قدرتی 3Dکیمرا ایفکٹس سے بھی آراستہ ہے۔

اوپو اور آٹوموبلی لامبورگینی کے درمیان اشتراک وسیع اقسام کے شعبوں میں پھیلا ہوا ہے جن میں پروڈکٹ، ڈیزائن، ٹیکنالوجی، بزنس آپریشنز اور مارکیٹنگ شامل ہیں۔ یہ تعاون نہ صرف دنیا بھر میں اپنے صارفین کو پہلے سے زیادہ بہتر مصنوعات فراہم کرے گا بلکہ اس اشتراک کے نتیجے میں آٹو موبائل اور اسمارٹ فون انڈسٹریوں کو بھی فائدہ پہنچے گا اور اسمارٹ ٹیکنالوجیز میں مزید بڑی پیش رفت لانے میں مدد ملے گی۔