ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود کا سروس ڈیلیوری سنٹر مردان کا اچانک دورہ

جمعرات 21 جون 2018 18:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود نے سروس ڈیلیوری سنٹر مردان کا اچانک دورہ کیا ۔اس موقع پر ڈیٹا بیس منیجر نے کمپیوٹر ائزڈ لینڈ ریکارڈ کے بارے میں ان کو بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مردان نے لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ سسٹم کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سسٹم میں عوام کو ایک ہی چھت کے نیچے اراضی ریکارڈ سے متعلق تمام سہولیات مہیا ہوگئی ہیں ، جن میں نقول کی فراہمی ، فرد کا اجرا ء اور کمپیوٹرائزڈ انتقال سمیت دیگر سہولیات شامل ہیں ، چونکہ پچھلے ادوار میں پٹوار ی نظام میں بہت خامیاں تھیں ، عوام کو اپنا ریکارڈ حاصل کرنے میں تکالیف اور دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا جس کو مد نظر رکھتے ہوئے لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا گیا ۔

انہوں نے سسٹم کا معائنہ کرکے اطمینان کا اظہار کیا اور سٹاف کو ہدایات جاری کیں کہ عوام کو ہر ممکن سہولت بروقت فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :