زعیم کے بعد نثار نے بھی اہم پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کردیا
سابق وزیر داخلہ کل شام 5 بجے پریس کانفرنس میں اہم اعلان کریں گا
سید فاخر عباس جمعرات 21 جون 2018 19:02
(جاری ہے)
اس لیے بارہا ایسا موڑ بھی آیا کہ جس پر تبصرہ کرتے ہوئے سیاسی پنڈتوں کا کہنا تھا کہ شائد سابق وزیر داخلہ پارٹی کو خیرباد کہہ دیں۔
تاہم مسلم لیگ ن کے ساتھ چوہدری نثار کے تعلقات اتار چڑھاو کے ساتھ موجود ہیں۔اس دوران کبھی لیگی قیادت چوہدری نثار پر چڑھائی کردیتی ہے تو کبھی چوہدری نثار مسلم لیگ ن کی قیادت بالخصوص نواز شریف پر۔اس حوالے سے 2 روز قبل بھی چوہدری نثار نے چکری میں خطاب کرتے ہوئے نواز شریف پر خوب چڑھائی کی۔۔میڈیا کےسامنےبہت سی باتیں نہیں کرسکتا۔نوازشریف اوران کی بیٹی کاجوکرداررہا وہ سامنےلاناچاہتاہوں۔بیگم کلثوم نوازکی طبیعت خراب ہے۔نوازشریف اورن لیگ کےساتھ چند ماہ سےجوکچھ ہورہاہےبتانےکایہ موقع نہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کا مجھ پر نہیں میرا اس پر اور اس کے خاندان پر قرض ہے۔34 سال سے میں نے نواز شریف کا بوجھ اٹھایا۔جب پارٹی بنا رہے تھے،اس وقت صرف15،20 لوگ تھے۔نواز شریف اہل نہیں تھے کہ پارٹی کے سربراہ بن سکیں۔میاں نواز شریف بہت زیادہ سینیر یا اہل نہیں تھے۔انہوں اس راز سے بھی پردہ اٹھایا کہ نواز شریف مسلم لیگ ن کے سربراہ کیسے بنے ۔انکا کہنا تھا کہ ان دنوں میں صرف کسی ایک کو آگے کرنا تھا تو فیصلہ کیا کہ نواز شریف کو آگے کرنا چاہیے۔ان 20،25 لوگوں میں آج مسلم لیگ ن میں ایک بھی شخص شامل نہی۔ان تمام افراد کو یا تو نواز شریف نے چھوڑ دیا یا انھوں نے پارٹی چھوڑ دی۔ہو سکتا ہے میری نواز شریف سے راہیں جدا ہو جائیں۔تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق چوہدری نثار نے کل شام پانچ بجے اہم پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کردیا ہے۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق سابق وزیر داخلہ کل کی پریس کانفرنس میں اہم اعلان کر سکتے ہیں۔یاد رہے کہ آج ہی پنجاب حکومت کے سابق ترجمان اور مسلم لیگ ن کے اہم ترین رہنما زعیم قادری نے لیگی قیادت کے خلاف علم بغاوت بلند کردیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ میں حمزہ شہباز کا مالشیا نہیں ہوں اور نہ ہی سیاسی یتیم ہوں۔انکا کہنا تھا کہ میں اس مرتبہ آزاد الیکشن لڑوں گاا ور میرا الیکشن حمزہ شہباز کے خلاف اعلان جنگ ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.