پرائیوٹ سکیم کے تمام عازمین حج کے لئے بھی بائیو میٹرکس/ فنگر پرنٹس مہیا کرنا لازمی قرار دے دیا گیا

جمعرات جون 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) سعودی حکومت نے گورنمنٹ سکیم کے بعد پرائیوٹ سکیم کے تمام عازمین حج کے لئے بھی بائیو میٹرکس/ فنگر پرنٹس مہیا کرنا لازمی قرار دے دیاہے -اس مقصد کے لئے عازمین کو ان کے موبائیل فون پر ایس ایم ایس کر کے بائیو میٹرکس کے لئے مقررہ تاریخ اور وقت پر طے شدہ جگہوں پر آنے کی ہدایت کی جائے گی -وزات مذہبی امور اس سلسلے میں تمام حج ڈائریکٹوریٹس کو مطلع کر دیا ہے --سعودی حکومت کی شرط کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں اعتماد کمپنی کے دفاتر موجود ہیں جہاں سعودیہ جانے والے افراد کی بائیو میٹرک کی تصدیق کی جا رہی ہی- اس سا ل پاکستان سے ایک لاکھ85ہزار عازمین نے فریضہ حج ادا کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :