ملک باالخصوص بلوچستان میں حقیقی قوم دوست ،جمہوریت پسند قوتوں کے مقابلے میں مصنوعی ابن الوقت ٹولیوں کو نوازا جارہاہے ، ارباب غلام ایڈوکیٹ

جمعرات 21 جون 2018 19:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن ونامزد امیدوار این اے 264کوئٹہ ون ارباب غلام ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ ملک باالخصوص بلوچستان میں حقیقی قوم دوست ،جمہوریت پسند قوتوں کے مقابلے میں مصنوعی ابن الوقت ٹولیوں کو نوازا جارہاہے ،یہ لاحاصل تجربے ہماری پروردہ قوتیں اور اشرافیہ 47سے کرتے چلے آرہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ عوام کے پاس اختیار ہے کہ وہ اپنے رائے کے ذریعے کرپٹ ،نا اہل افراد کا احتساب کریں اور یہی بہترین احتساب ہے ،راتوں رات بلوچستان میں ٹیسٹ ٹیوب پارٹیاں بناکر اور اس میں سزایافتہ افراد اور انکے عزیز واقارب شامل کئے جارہے ہیں ،یہ اس صوبے کے غیور اولس کے ساتھ سنگین مذاق ہے ،لہذا وقت ہے کہ ملک اور صوبے میں صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے ،عوامی نیشنل پارٹی خدائی خدمتگار تحریک کی تسلسل کی حیثیت سے اپنی آئینی جمہوری جدوجہد کے ذریعے عوام کے غضب شدہ حقوق بازیاب کراکے دم لیں گی اور عوام کو ان کے حقوق ان کے دہلیز پر بیچاکر اپنا حق نمائندگی ادا کرنے کی بھر پورجہد کریگی ۔