نارنگ منڈی ‘موٹر سائیکل سوار دو مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پرمقامی واپڈا کے دو اہلکاروں کو لوٹ لیا

جمعرات 21 جون 2018 19:10

ْ نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) نارنگ منڈی کے علاقہ جیون گوارئیہ کے قریب بی آر بی نہر پر بغیر نمبرپلیٹ موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پرمقامی واپڈا کے دو اہلکاروں کو 18ہزار روپیہ نقدی سے محروم کر دیا ڈاکو کئی گھنٹے تک دن دہاڑے سر عام لوٹ مار کرتے رہے۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ مقامی واپڈا کے میٹر ریڈر شفقت حسین اور محمد شبیر اے ایل ایم دیہی علاقہ میں ریڈنگ کے بعد واپس لیسکو آفس آ رہے تھے کہ بعد دوپہر 2بجے ڈاکوئوں نے انہیں قابو کر لیا پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے چئیر مین ملک محمد لطیف نے شدید احتجاج کرتے ہوئے پولیس سے مقدمہ کا اندراج کر کے ڈاکوئوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔