پاکستان کو 2018میں بہترین سیاحتی مقامات رکھنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا گیا

جمعرات جون 19:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) پاکستان کو 2018میں بہترین سیاحتی مقامات رکھنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

برطانوی پیکر بیک سوسائٹی کی تحقیق کے مطابق پاکستان کے پہاڑی مناظر مسحورکردینے والے ہیں اورمقامی افراد اور معاشرے کادوستانہ رویہ پاکستان سے متعلق کسی بھی قسم کی رائے رکھنے والے کی سوچ تبدیل کردے گا۔2017ء میں تقریباً سترہ لاکھ سیاحوں نے پاکستان کادورہ کیا۔یہ تعداد 2016ء کی نسبت دولاکھ افراد زیادہ ہے جبکہ 2018ء کیلئے پاکستان کے پہاڑی اوردوسرے سیاحتی مقامات کیلئے بکنگ سوفیصدرہی۔

متعلقہ عنوان :