الیکشن کمیشن کی منظوری سے خیبر پختونخوا کے 20سیکرٹریز سمیت 185افسران کی تقرری و تبادلوں کے احکامات جاری

جمعرات جون 19:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی منظوری سے خیبر پختونخوا کے 20سیکرٹریز سمیت 185افسران کی تقرری و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

کے پی کے صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 20سیکرٹریوں ، 38ڈپٹی کمشنروں ،22ڈپٹی ڈائریکٹروں ،ڈپٹی سیکرٹریز ، اے ڈی سیز ، 63سیکشن آفیسروں ،اے سیز ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنروں ،5ریجنل پولیس افسران اور 29ڈی ایس پیز کی تقرری اور تبادلوں کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔