رانا ثنااللہ اللہ 7 کروڑ ساڑھے 84 لاکھ کے اثاثوں کے مالک

تین گھر، 4پلاٹس، 10ایکڑ زرعی اراضی، 9دکانیں، زیر تعمیر پراپرٹی سمیت 2 پلازے شامل

جمعرات جون 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ اللہ 7 کروڑ ساڑھے 84 لاکھ کے اثاثوں کے مالک، تین گھر، 10 ایکڑ زرعی اراضی، 2 پلازے بھی شامل ہیں۔۔الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کردہ اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں جس کے مطابق رانا ثنااللہ 7 کروڑ 84 لاکھ 52 ہزار روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

(جاری ہے)

5برسوں میں اثاثے 3کروڑ 56لاکھ روپے بڑھ گئے۔ سابق وزیر قانون پنجاب کے اثاثوں میں 2 گھر، ایک زیر تعمیر گھر، 4پلاٹس، 10ایکڑ زرعی اراضی، 9دکانیں، زیر تعمیر پراپرٹی سمیت 2 پلازے شامل ہیں۔رانا ثنااللہ کے پانچ مختلف بینک اکائونٹس میں 60 لاکھ 74 ہزار موجود ہیں جبکہ وہ 2 کروڑ 90 لاکھ 50 ہزار کے مقروض بھی ہیں۔ سابق صوبائی وزیر نے اپنے زیر استعمال گاڑی کی ملکیت 75 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :