پاکستان2018 میں بہترین سیاحتی مقامات رکھنے والے سرفہرست ملکوں میں شامل

جمعرات جون 19:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) پاکستان2018 میں بہترین سیاحتی مقامات رکھنے والے سرفہرست ملکوں میں شامل ہے۔برطانوی Back Packerسوسائٹی کی تحقیق کاحوالہ دیتے ہوئے سی این این نے کہاہے کہ اس کے پہاڑی مناظر مسحورکردینے والے ہیں اورمقامی افراد اور معاشرے کادوستانہ رویہ پاکستان سے متعلق کسی بھی قسم کی رائے رکھنے والے کی سوچ تبدیل کردے گا۔

(جاری ہے)

2017 میں تقریبا سترہ لاکھ سیاحوں نے پاکستان کادورہ کیا ۔یہ تعداد 2016 کی نسبت دولاکھ افراد زیادہ ہے جبکہ 2018 کیلئے پاکستان کے پہاڑی اوردوسرے سیاحتی مقامات کیلئے بکنگ سوفیصدرہی ۔

متعلقہ عنوان :