فیفا ورلڈ کپ ،آسٹرلیا اور ڈنمارک کا میچ ایک، ایک گو ل سے برابر

دونوں ٹیموں نے پہلے ہاف میں گول سکور کئے،دوسرے ہاف میں کوئی ٹیم گول سکور نہ کر سکی

جمعرات 21 جون 2018 19:30

سمارا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) روس میں جاری فٹبال ورلڈکپ میں گروپ سی کی ٹیموں آسٹریلیا اور ڈنمارک کا میچ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا۔روس کے جنوب مغربی شہر سمارا میں کھیلے گئے اس میچ کے ساتویں منٹ میں ڈنمارک کے کرسٹیان ایرکسن نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی۔

(جاری ہے)

ڈنمارک کی برتری میچ کے 38ویں منٹ میں اس وقت ختم ہوئی جب ڈینش کھلاڑی کی غلطی کے باعث آسٹریلین ٹیم کو پنالٹی ملی جس پر مائل جیڈینک نے گول کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابر کر دیا۔کھیل کے دوسرے ہاف میں بھی سنسنی خیز مقابلہ ہوا اور دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر خوب حملے کیے لیکن کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی اور مقابلہ 1-1سے برابری پر ختم ہوا۔

متعلقہ عنوان :