نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کا سابق سفارتکار اورمعروف کمنٹیٹر جمشید مارکرکے انتقال پر اظہارتعزیت

جمعرات 21 جون 2018 19:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے سابق سفارتکار اورمعروف کمنٹیٹر جمشید مارکرکے انتقال پر دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

نگران وزیراعلیٰ نے سوگوارخاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔ ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ جمشید مارکرنے سفارتکاری کے شعبے میں اپنا منفرد نام پیدا کیا۔جمشید مارکرکمنٹری کے میدان میں بھی اپنی پہچان آپ تھے۔مرحوم کی ملک کیلئے خدمات کوتادیر یاد رکھاجائے گا۔