Live Updates

مسلم لیگ ن کی حکومت نے پاکستان کو روشن کرکے اندھیروں کا خاتمہ کیا ہے، مرزا جاوید

عمران خان کی تبدیلی پی ٹی آئی والوں نے دیکھ لی خون دینے والے نظرانداز اور لوٹوں کی فوج میدان میں اتاردی

جمعرات 21 جون 2018 19:40

رائیونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما، پی پی 172کے ٹکٹ ہولڈر سابق مشیر وزیراعلی مرزا جاوید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے پاکستان کو روشن کرکے اندھیروں کا خاتمہ اور ملک کو امن کا گہوارہ بنادیا ہے سیاسی مخالفین ایمپائر کی انگلی کے پیچھے دوڑ رہے ہیںسنگین ترین معاشی صورتحال پر آئی ائم ایف کا انتباہ ن لیگ کو آزادانہ الیکشن میں اگر حصہ نہ لینے دیا گیا تو قرضہ نہیں ملے گا جولائی 25کے انتخابات میں ن لیگ کو شکست دینے کی پلانگ کی جا رہی،عمران خان کی تبدیلی پی ٹی آئی والوں نے دیکھ لی خون دینے والے نظرانداز اور لوٹوں کی فوج میدان میں اتاردی، بلاول بھٹو زرداری اپنے والد کی گذشتہ حکومت اور صوبائی سندھ حکومت کی کار کردگی کی بنیاد پر ہی ووٹ حاصل کرنے ہیں،وہ ان خیالات کا اظہارگذشتہ روز انتخابی مہم کے دوران رائیونڈ اندرون شہر مختلف مقامات پر ن لیگیوں سے ملاقات کے دوران کر رہے تھے،انہوں نے کہا کہ ن لیگ عوام کی عدالت اور25جولائی کے انتخابات میں سرخرو ہوگی، ملک میں تبدیلی عوام کی خدمت کرنے سے آئے گی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات