فیسکونے 30 جون سے قبل سرگودھا میں تمام سرکاری و غیر سرکاری محکموں سے بقایا جات کی وصولی کیلئے نوٹس جاری کر دئیے

جمعرات 21 جون 2018 19:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) چیئرمین واپڈا کی ہدایات پر فیسکونے 30 جون سے قبل تمام سرکاری و غیر سرکاری محکموں سے بقایا جات کی وصولی کیلئے انہیں باقاعدہ طور پر نوٹس جاری کرنا شروع کردیئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ 15 جون تک واجبات ادا نہ کرنیوالے نا دہندگان کی بجلی بغیر اطلاع دیئے منقطع کردی جائیگی فیسکو ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن میںاس وقت سرکاری اور پرائیویٹ اداروں سمیت بااثرافراد کے ذمے محکمہ واپڈا کے کروڑوں روپے واجب الادا ہیں جنہیں نوٹسز جاری کرنے کے باوجود ادائیگی نہیں ہورہی جس پر چیئرمین واپڈا نے ملک بھر کے تمام ایکسیئن صاحبان کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اپنے سرکلز میں نادہندگان کی بجلی فوری طور پر منقطع کردیں اور اس میں کسی قسم کا دبا? برداشت نہیں کیا جائیگا دوسری طرف حکومت کو بھی تیل فراہم کرنیوالی کمپنیوں نے واجبات ادا کرنے کیلئے لیٹر جاری کردیئے ہیں تاکہ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :