حلقہ این اے 90 سرگودھا میں امیدواروں کے درمیان گھمسان کا رن پڑنے کا امکان

جمعرات 21 جون 2018 19:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) حلقہ این اے 90 پر امیدواروں کے درمیان گھمسان کا رن پڑنے کا امکان حلقہ این اصل مقابلہ پی ٹی آئی‘ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہونے جارہا ہے جبکہ آزاد امیدوار بھی میدان سیاست میں ہیں پی ٹی آئی کی جانب سے ڈاکٹر نادیہ عزیز اس حلقہ سے امیدوار ہیں جوکہ قبل ازیں پیپلز پارٹی‘ ن لیگ سے سیاسی سفر کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں آئی ہیں انہیں پیپلز پارٹی‘ ن لیگ اور پی ٹی آئی کے ورکرز کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑیگا جبکہ آزاد امیدوار بھی ان کے مخالف اہم کردار ادا کرینگے جبکہ سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے پر ان کیخلاف عوامی نفرت پہلے ہی عروج پر ہے ان کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے ممتاز اختر کاہلوں کی ہمدردیاں لوگوں میں بڑھی ہیں اگر ممتاز اختر کاہلوں آزاد حیثیت میں الیکشن لڑتے ہیں تو اس حلقہ سے پی ٹی آئی کی امیدوار کا جیتنا مشکل ہوجائیگا ان حالات میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے امیدوار بھی اہم کردار اد اکرینگے اس سیاسی صورتحال میں سیاسی سروے کے مطابق قرعہ پیپلز پارٹی کے تسنیم احمد قریشی یا پھر لیگی امیدوارچوہدری حامد حمیدنکلے گا یہاں پر ڈاکٹر لیاقت علی خان جوکہ ن لیگ کے امیدوار ہوسکتے ہیں وہ بھی اس پوزیشن میں ہیں کہ اپ سیٹ کرسکیں