سابق رکن پنجاب اسمبلی عبدالرزاق ڈھلوں نے انتخاب نہ لڑنے کا عندیہ دیدیا

جمعرات جون 19:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) ڈاکٹر لیاقت علی خان کو ن لیگ کا ٹکٹ ملنے کی صورت میں سابق رکن پنجاب اسمبلی عبدالرزاق ڈھلوں نے انتخاب نہ لڑنے کا عندیہ دیدیا ہے اگر ڈاکٹر لیاقت علی خان کو پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے حلقہ این اے 90 سے ٹکٹ ملتا ہے تو ان کی خواہش ہوگی کہ حلقہ پی پی 77 میں مرزا اسلام بیگ اور حلقہ پی پی 78 میں مسزرضوان گل امیدوار کے طور پر ان کیساتھ پینل بنائیں اگر یہ پینل ن لیگ دیتی ہے تو 25 جولائی کے انتخابات میں یہ پینل کسی بھی پینل کو اپ سیٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ ن لیگ کی قیادت حلقہ این اے 90‘ حلقہ پی پی 78-77 میں کن امیدواروں کو فائنل کرتی ہے۔