صادق آبا دمیں طلباء و طالبات کی رہنمائی کیلئے کامیاب ایکسپو کا انعقاد

ایجوکیشن ایکسپو میں 40سے زائد یونیورسٹیوں اور کالجز نے اپنے اپنے سٹالز لگائے

جمعرات 21 جون 2018 19:40

صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) صادق آبا دمیں طلباء و طالبات کی رہنمائی کیلئے ایکسپو کامیاب ‘دوسر ے اورآخری روز ایکسپو میں طلباء وطالبات کو مختلف یونیورسٹیوں میں داخلوں کیلئے موجود شعبہ جات ‘داخلوں کے طریقہ کار اور میرٹ کے متعلق کالجز کے فارغ التحصیل طلباء و طالبات کی رہنمائی اور آگاہی دی گئی صادق آباد میں دوسری ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد میٹ دی کونسلر فا?نڈیشن کی جانب سے کیا گیا۔

جبکہ اس میں مختلف این جی اوز اور سماجی شخصیات کا تعاون حاصل تھا ،اس ایجوکیشن ایکسپو میں 40سے زائد یونیورسٹیوں اور کالجز نے اپنے اپنے سٹالز لگائے ، جن میں پاکستان بھر سے طلباء و طالبات نے اپنی جامعیات کی نمائندگی کی۔ دوسرے روزایجوکیشن ایکسپو 2018ء کا افتتاح وائس چانسلر ڈاکٹر محبوب اطہر نے کیااور انھوںنے تمام اسٹالز کا دورہ بھی کیا ، یونیورسٹیز ، کالجزکے نمائندگان ‘ایم ٹی سی ایف اور چودھری اکمل شاہد کنگ کی خدمات کو سراہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پروائس چانسلر ڈاکٹر محبوب اطہر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس خطہ کی تعلیم کے روشن مستقبل کے لیے یہ مثبت اور احسن اقدام ہے جس سے تعلیم کے فروغ میں مدد ملے گی۔ تقریب میں وائس چیئرمین بلدیہ میاں محمد اسلم ،میاں آصف ستار ،ظہیر احمد ،امجد علی بھٹو ،احسن فرید الدین ،احمد حسین ،مزمل اقبال ،یٰسین چٹھہ ،حافظ فہد علی ،علی رضا ،تحسین اقبال ،عرفان صادق ،میاں ارشاد احمد ،شاہد درانی ودیگر و دیگر شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :