صوبائی حلقہ پی پی 267پرٹکٹ کیلئے چوہدری محمد شفیق کا نام فائنل

جمعرات 21 جون 2018 19:40

صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) صوبائی حلقہ پی پی 267پرٹکٹ کیلئے چوہدری محمد شفیق کا نام فائنل ‘ اجلاس کے بعد حمزہ شہباز کی چوہدری محمد شفیق کو مبارکباد۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہبازشریف کی صدارت میں ٹکٹوں کی تقسیم بارے ایک اہم اجلاس لاہور میںمنعقد ہوا، جس میں صادق آباد سے چوہدری محمد شفیق سمیت دیگر امیدواروں نے شرکت کی ، اجلاس میں ٹکٹوں کے فیصلے کیے گئے ، دیگر امیدواروں سمیت صوبائی حلقہ 267صادق آباد کیلئے سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد شفیق کا نام فائنل کیا گیا ،جس پر اجلاس کے بعد حمزہ شہبازشریف نے چوہدری محمد شفیق کو ٹکٹ فائنل ہونے پر مبارکباد دی۔