پنجاب اسمبلی سے سکھ میرج ایکٹ کو پاس کروایا، سردار رمیش سنگھ

سکھ میرج ایکٹ پاس ہونے سے پاکستان میں بسنے والے سکھوں کو خاص کر یوتھ کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا ،میڈیا سے گفتگو

جمعرات جون 19:40

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) سابق اقلیتی ایم پی اے اور الیکشن 2018میں اقلیتی مخصوص نشست پر پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے امیدوار سردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے پچھلے پانچ سالوں میں پنجاب اسمبلی سے سکھ میرج ایکٹ کو پاس کروایا جو پچھلے 70سالوں میں کسی بھی برسراقتدار حکومت کو ہمت نہیں ہوئی سکھ میرج ایکٹ پاس ہونے سے پاکستان میں بسنے والے سکھوں کو خاص کر یوتھ کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں انہوں نے اقلیتوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کی اور وہ میاں محمد نواز شریف،،،میاں محمد شہباز شریف اور خصوصی طور پر سابق وزیر داخلہ احسن اقبال چوہدری کے شکرگذار ہیں جنہوں نے ان کو دوبارہ پارٹی ٹکٹ کیلئے منتخب کیا سردار رمیش سنگھ اروڑا کا کہنا تھا کہ نارووال کی اقلیتی یوتھ کیلئے بہت سے منصوبوں پر کام کرر ہے ہیں یہاں نارووال میں احسن اقبال کی خصوصی کاوشوں سے سپورٹس سٹی کی تعمیر ہورہی ہے جس کا باقاعدہ افتتاح صدر پاکستان ممنون حسین نے کیا اور وہ چاہتے ہیں کہ اقلیتی یوتھ بھی اس سے فائدہ اٹھائے جس کے وہ عملا کام کر رہے ہیں تاکہ آنے والے دنوں میں یہاں سے بھی یوتھ پالش ہو کر ملک پاکستان کا نام روشن کرے ،سابق اقلیتی ایم پی اے نے کہا کہ اگر الیکشن 2018میں ان کو دوبارہ خدمت کا موقع ملا تو کشمیر پر ہونے والے مظالم کے خلاف دوبارہ آواز بلند کریں گے کیونکہ بھارت سکھوں کا ازل سے دشمن ہے اور وہ کشمیریوں کو ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے ،سردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے پچھلے پانچ سالہ دورہ حکومت میں ریکارڈ ترقیاقی کام کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کو اندھیروں سے نکالا،دہشت گرووں کی کمرتوڑی اور ملک کی اکنامک کو مضبوط کیا جس سے پاکستان میں اب سرمایہ کاری آرہی ہے احسن اقبال نے نارووال کو تعلیم باٹنے والا ضلع بنایا ہے اور انشائ اللہ اپنے اس ترقی کے سفر کے جاری رکھیں گے 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے انہوں نے پاکستان کے ووٹرز سے کہا کہ وہ اب باشعور ہوچکے ہیں ووٹرز کو معلوم ہے کہ کس جماعت نے پاکستان کی معیشیت کو مستحکم کیااور بحرانوں سے نکالنے میں عملا اقدامات اٹھائے اس لئے ووٹرز دوبارہ ن لیگ کو ووٹ دیں تاکہ وہ دوبارہ حکومت میں آکر ترقی کے سفر کا جاری رکھ سیکں۔