چنیوٹ پولیس کی مخبر کی اطلاع پر کاروائی ، پانچ ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقداری میں اسلحہ برآمد کر لیا

جمعرات 21 جون 2018 19:40

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) تھانہ صدر پولیس نے ریڈ کر کے پانچ ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقداری میں اسلحہ برآمد کر لیا تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر رانا محمد افضل نے مخبر کی اطلاع پر ہرسہ شیخ کے علاقہ میں چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں اسلحہ پکڑ لیا اور پانچ ملزمان امتیاز، ثقلین، اللہ یار ، اورنگ زیب اور ثمر عباس کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چار عدد بندوق کلاشنکوف ، تین پسٹل اور بھاری تعداد میں گولیاں پکڑ لیں ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :