چنیوٹ میں گھریلو حالات سے تنگ آکر 27سالہ نوجوان نے زہر کھا لیا، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

جمعرات 21 جون 2018 19:40

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) گھریلو حالات سے تنگ آکر 27سالہ نوجوان نے زہر کھا لیا تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو منتقل تفصیلات کے مطابق 27 سالہ یوسف علی ولد بشیر احمدسکنہ ملتانی چوک چنیوٹ گھر میں لڑائی ہونے پر دلبرداشتہ ہوکر کوئی زہریلی چیز کھالی جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کا عملہ موقع پر پہنچ گیااور مریض کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ پہنچادیا جہاں پر ڈاکٹرز اس کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔