نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے نگران صوبائی وزیربرائے محنت و انسانی وسائل،لائیوسٹاک اورٹرانسپورٹ نعمان کبیرکی ملاقات

الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق آزادانہ انتخابات کے انعقادکیلئے بہترین انتظامات کیے جائینگے،ڈاکٹرحسن عسکری تمام سرکاری محکمے الیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے اپنا بھر پور کردارادا کریں، الیکشن کے انتظامات کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائینگے دیہات میں لائیوسٹاک کے اختراعی منصوبوں سے غذائی خود کفالت کے اہداف حاصل کیے جاسکتے ہیں بھٹہ مزدوروں کے حقوق کے استحصال کو روکنے کیلئے قانونی اقدامات بروئے کار لائے جائیں صوبہ بھر میں مزدوروں اورکارکنوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے،نگران وزیراعلیٰ پنجاب نگران صوبائی وزیر نعمان کبیر نے محنت و انسانی وسائل،لائیوسٹاک اورٹرانسپورٹ کے بارے میں محکمانہ کارکردگی سے آگاہ کیا

جمعرات 21 جون 2018 19:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے جمعرات کو وزیراعلیٰ آفس میں نگران صوبائی وزیربرائے محنت و انسانی وسائل،لائیوسٹاک اورٹرانسپورٹ نعمان کبیرنے ملاقات کی،جس میں انتظامی اور محکمانہ امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق آزادانہ انتخابات کے انعقادکیلئے بہترین انتظامات کیے جائینگے۔

تمام سرکاری محکمے الیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے اپنا بھر پور کردارادا کریں۔انہوںنے کہاکہ الیکشن کے انتظامات کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیںگے۔نگران صوبائی حکومت منصفانہ انتخابات کیلئے میسر وسائل کا بھر پور استعمال کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ صوبہ بھر میں مزدوروں اورکارکنوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مزدوروں اورصنعتی کارکنوں کیلئے تعلیم و صحت کی سہولتیںترجیحات میں شامل ہے اورمزدوروں اور محروم معیشت طبقات کومعاشرے میں جائزمقام دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

انہوںنے کہاکہ بھٹہ مزدوروں کے حقوق کے استحصال کو روکنے کیلئے قانونی اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔صوبہ بھر میں لائیوسٹاک کو فروغ دیکر دودھ اورگوشت کی پیداوار بڑھانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔انہوںنے کہاکہ دیہات میں لائیوسٹاک کے اختراعی منصوبوں سے غذائی خود کفالت کے اہداف حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ نگران صوبائی وزیر نعمان کبیر نے محنت و انسانی وسائل،لائیوسٹاک اورٹرانسپورٹ کے بارے میں محکمانہ کارکردگی سے آگاہ کیا۔