شہباز شریف نے زعیم قادری کی بغاوت پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا

شہباز شریف ،زعیم قادری سے متعلق سوال کا جواب دینے کی بجائے سوال ہی گول کر گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات جون 19:40

شہباز شریف نے زعیم قادری کی بغاوت پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-21 جون 2018ء) ::شہباز شریف نے زعیم قادری کی بغاوت پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ شہباز شریف ،،زعیم قادری سے متعلق سوال کا جواب دینے کی بجائے سوال ہی گول کر گئے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اس وقت اپنی بھابھی کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن میں موجود ہیں ۔یہاں مسلم لیگ ن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے۔

سابق وزیر و رہنما مسلم لیگ ن زعیم قادری نے پارٹی سے بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے جب پوچھا گیا تو شہباز شریف نے زعیم قادری کی بغاوت پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ شہباز شریف ،،زعیم قادری سے متعلق سوال کا جواب دینے کی بجائے سوال ہی گول کر گئے۔

(جاری ہے)

تاہم میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کے کہنے پر پاکستان واپس جا رہا ہوں اور وطن واپس جا کر ٹکٹو کے تنازعوں پر بات کروں گا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ کلثوم نواز کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے ،آپ سے گزارش ہے کہ ان کے لیے دعا کریں ۔یاد رہے کہ آج مسلم لیگ ن کے اہم رہنما زعیم قادری نے پارٹی سے بغاوت کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔انکا کہنا تھا کہ میں حمزہ شہباز کا مالشیا نہیں ہوں اور نہ ہی سیاسی یتیم ہوں۔انکا کہنا تھا کہ میں اس مرتبہ آزاد الیکشن لڑوں گاا ور میرا الیکشن حمزہ شہباز کے خلاف اعلان جنگ ہے۔اس حوالے پر زعیم قادری کو منانے کے لیے آنے والے رانا مشہود اور خواجہ سعد رفیق بھی ناکام لوٹ گئے۔