کراچی آپریشن نوازشریف یا فوج نےنہیں،میں نےشروع کیا
دہشتگردی کیخلاف فوج کے ساتھ ملکرآپریشن کیا، ہمیشہ کہا دہشتگردی کے تانے بانے مدرسوں سے نہیں کہیں اورسے ملتے ہیں۔ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کا روات میں عوامی جلسے سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 21 جون 2018 19:44
(جاری ہے)
واحد شخص ہوں جومسلسل 8 بار رکن قومی اسمبلی کا بنا ہوں۔چوہدری نثار نے کہا کہ میں نے اپنے حلقے میں کبھی کسی کوانتقام کا نشانہ نہیں بنایا۔
انہوں نے واضح کیا کہ اقتدار میں آکر اپنی جیبیں نہیں بھریں۔ اقتدار کواپنی یا اپنے خاندان کی جیبیں بھرنے کیلئے استعمال نہیں کیا۔اقتدار میں آکرکوئی فیکٹری یا پٹرول پمپ نہیں لگایا۔میں نے اپنے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کا جلسہ دیکھ کرمیرا حوصلہ مزید بڑھ گیا ہے۔جلسوں میں آستینیں چڑھا کرتقریرکرنا آسان کام ہے لیکن عوام کی خدمت کرنا مشکل کام ہے۔انہوں نے کہاکہ جس کے ساتھ اللہ کی مدد ہواس کوکوئی مشکل آہی نہیں سکتی۔اللہ تعالیٰ سے ہمیشہ مخلوق کی خدمت کی دعا مانگی ہے۔ہمیشہ سراٹھا کرسیاست کی کسی کی خوشامد نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کوہمیشہ کہا کہ خوشامد کرنے والے وفادار نہیں ہوتے۔ وفادار وہ ہوتے ہیں جو خوشامد نہیں بلکہ سچی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف فوج کے ساتھ ملکر آپریشن کیا۔ کراچی آپریشن نوازشریف یا فوج نے شروع نہیں کیا کراچی آپریشن میں نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ملک میں غیرملکی ممنوعہ لوگوں کا داخلہ بند کروایا۔ ہمیشہ کہا کہ دہشتگردی مدرسوں میں نہیں بلکہ دہشتگردی کے تانے بانے کہیں اور سے ملتے ہیں۔ مدرسوں کے بیان پرمجھے تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس حلقے میں گزشتہ 35سالوں میں نوازشریف ،زرداری یا عمران خان نہیں آیا۔ صرف ایک شخص آیا ہے اور وہ چوہدری نثار ہے۔الیکشن میں اس سرزمین پربڑے بڑے برج الٹیں گے۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.