چیئرمین نیب نے سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی مبینہ آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی شکایت کا نوٹس لے لیا

جمعرات 21 جون 2018 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی طرف سے مبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی شکایت کا نوٹس لے لیا جب کہ نیپرا کی مدد سے آئی پی پیز کی طرف سے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کو مہنگے داموں بجلی کی فروخت کی انکوائری کا حکم بھی دے دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

نیب ترجمان کے مطابق ڈی جی نیب کراچی کو شرجیل انعام میمن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا گیا ہے ۔ چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب راولپنڈی کو آئی پی پیز کی طرف سے نیپرا کی ملی بھگت سے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کو مہنگے داموں بجلی کی فروخت کی انکوائری کرنے کا حکم دیا ہے ۔