Live Updates

ْڈاکٹر شہزاد وسیم کی قائم مقام چینی سفیر سے ملاقات‘ باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہٴ خیال

پاکستان تحریک انصاف اورچین کی کمیونسٹ پارٹی کے درمیان موجود دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پربھی اتفاق

جمعرات 21 جون 2018 19:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری برائے امور خارجہ ڈاکٹر شہزاد وسیم کی قائم مقام چینی سفیر ژاؤلی جیان سے ملاقات‘ باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہٴ خیال۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری برائے اُمور خارجہ ڈاکٹر شہزاد وسیم نے جمعرات کے روز چینی سفارت خانے میں قائم مقام چینی سفیر ژاؤلی جیان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف اورچین کی کمیونسٹ پارٹی کے درمیان موجود دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پربھی اتفاق کیا گیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات